تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ملک کا دفاع جنگجو فوج کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمنوں کے سازشی منصوبے ناکام بنائے ہیں، ملک کا دفاع جنگجو فوج کے ہاتھ میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں فوج کے شرکا سے خطاب کیا اور ملکی صورت حال اور دشمن کی سازشوں پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے قانون کی عملداری، وسیع تر احتساب اور انصاف کے وژن پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک قوم بن کر اسلامی اصولوں کے مطابق ریاست آگے بڑھ سکتی ہے، قائد اعظم، علامہ اقبال کے نظریات کو حقیقت بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آٹو میشن کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں، افسران ناکامی کے ڈر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔

دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال، پیشہ ورانہ تیاریوں، پاک ایران، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی، پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قیام امن کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کی ہدایت کی اور افسروں و جوانوں کی سنجیدہ کوششوں اور بلند عزم کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیرپا امن کے لیے تمام کوششیں کرے گی، سماجی، اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -