تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عالمی سطح پر روزگارکی بحالی کب ممکن ہوگی؟

مزدوروں کی عالمی تنظیم ’آئی ایل او‘ کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کے روزگار کو کورونا وبا سے ہونے والے نقصانات کی بحالی 2023 تک ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے ملازمت کی عالمی صورت حال اور سماجی خاکے سے متعلق 2021 کی اپنی رپورٹ گزشتہ روز جاری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی بحالی کے اشاروں کے باوجود روزگارمیں اضافے کے تخمینے سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں 22 کروڑ مستقل ملازمین، 2022 میں 20 کروڑ 50 لاکھ مستقل ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

آئی ایل او کے مطابق یہ دونوں اعدادوشمار 2019 کی تعداد 18 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیروزگاری کی شرح جلد از جلد بھی 2023 تک ہی وبا سے قبل کی سطح پر واپس آسکے گی۔

خطوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یورپ، وسطی ایشیا، لاطینی امریکا اور غرب الہند شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائیڈر نے کہا کہ ویکسین لگانے کے عمل میں پیش رفت، اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے والا طاقتور عنصر ہے تاہم ویکسین کی تقسیم منصفانہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو پہلے سے موجود عدم مساوات کی صورت حال کو مزید خراب کررہا ہے۔

انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے ویکسین کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم میں تعاون کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -