The news is by your side.

Advertisement

’’بابر اعظم کا مداح ہوں، ان سے سیکھنا چاہتا ہوں‘‘

ابوظبی: پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان ٹیم کے بیٹسمین نجیب اللہ زردان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا مداح ہوں اور ان سے سیکھنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان ٹیم کے بیٹسمین نجیب اللہ زردان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کافی عرصے سے مانیٹر کررہا تھا، جانتا ہوں کہ پی ایس ایل سے کئی بہترین کھلاڑی سامنے آئے ہیں، خوشی ہورہی ہے کہ اس مرتبہ خود ایونٹ کا حصہ ہوں۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل فاسٹ بولرز کی وجہ سے زیادہ پسند ہے، وسیم اکرم کی کوچنگ میں پہلے بھی کھیل چکا ہوں، میری بیٹنگ تکنیک وسیم اکرم کو پسند ہے۔

نجیب اللہ زردارن نے کہا کہ کراچی کنگز میں ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، کوشش یہی ہے کہ کراچی کنگز کو ایک مرتبہ پھر چیمپئن بنائیں۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ ابوظبی کے گرم موسم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، بہترین کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر موسم میں ایڈجسٹ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بابر اعظم کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں، بچے، بڑے سب ہی ان کے دیوانے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں