تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پی آئی اے کا اہم اقدام

کراچی: کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اہم قدم اٹھالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے بھی ایئرسفاری چلانے کی منصوبہ بندی کرلی، رواں ماہ کے آخری ہفتے سے کراچی سے اسکردو کے لیے ایئرسفاری آپریٹ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شوقین افراد کو گلگت بلتستان میں بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پہلے مرحلے میں پی آئی اے کی جانب سے 12 جون سے اسلام آباد سے ایئرسفاری کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کراچی سے بھی ایئرسفاری کی پرواز ہفتے میں دو دن آپریٹ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی ائیرسفاری کے ذریعے پاکستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع، کرایہ کتنا ہوگا؟

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرسفاری کالام، جھیل سیف الملوک، نانگا پربت، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرسفاری سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کر ‏رکھی ہیں۔ پہلی پرواز 16مئی کوکراچی سےاسکردوکیلئےپی کے455 روانہ ہوئی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں