تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی: سی ٹی ڈی نے فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو کل طلبی کا نوٹس جاری کردیا، فاروق ستار کو کل دوپہر 12 بجے سی ٹی ڈی سول لائن میں طلب کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق ’را‘ ے روابط، دہشت گردی کے الزام میں نعیم خان، عمران احمد گرفتار ہوئے تھے، ملزمان نے اپنی وابستگی را سے کرانے میں فاروق ستار پر معاونت ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کرلیا، انیس ایڈووکیٹ کو حیدرآباد میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات پر طلب کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے انیس ایڈووکیٹ، فاروق ستار ودیگر ہنماؤں کے نام لیے تھے، گرفتار ملزمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں دہشت گردی میں مبینہ طور پر ان کا کردار تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے دہشت گردی میں مبینہ طور پر ایم کیو ایم حیدرآباد کی سابقہ قیادت کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -