تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بیوی کو کاٹنے والے کتے کو شہری نے گولی مار دی

اندور: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک شہری نے بیوی کو کاٹنے پر پڑوسی کے کتے کو گولی مادی۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں جمعرات کے روز ایک شخص نے اپنے پڑوسی کے پالتو کتے کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

شہری نے دعویٰ کیا کہ پڑوسی کے کتے نے اُس کی بیوی کو کاٹ لیا تھا، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔

بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی مالک نے کتے کی ہلاکت کے خلاف اندور تھانے میں نریندرا وشاویا کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی۔

پولیس نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد انڈین پینل کوڈ کی دفعہ کے تحت نریندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا اور پھر اُسے حراست میں لیا۔

تفتیشی افسر منیش ماہور نے بتایا کہ ’نریندرا اوشاویا اندور کے علاقے سوداما نگر کا رہائشی ہے، جس نے اپنی لائسنس والی رائفل سے کتے کو بدھ کی رات گولی ماری تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے رائفل برآمد کرلی ہے۔ نریندرا نے بتایا کہ ’کتے نے اہلیہ کو کاٹ لیا تھا، جس کے بعد میں مشتعل ہوا اور گھر سے  پستول لاکر اُس پر فائر کردیا‘۔ مالک نے بتایا کہ کتے کی گردن میں گولی لگی تھی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

نریندرا کا کہنا تھا کہ ’اس کتے نے کئی مقامی شہریوں کو کاٹا تھا، جس پر مالک کو شکایت بھی کی مگر اُس نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا‘۔

پولیس حکام کے مطابق کتے کی دیگر شہریوں کو کاٹنے کی بات سچ ثابت ہوئی، جس پر مالک کے خلاف اب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -