تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’سندھ کورونا کے حوالے سے بدستور دباؤ کا شکار ہے‘‘

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سندھ کورونا کے حوالے سے بدستور دباؤ کا شکار ہے، سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح 6 تا 7 فیصد ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت قومی صحت نے کورونا سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے، کورونا کی تیسری لہر تیزی سے نیچے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے ملک میں یومیہ 55 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے، رواں ہفتے کورونا کی شرح گرتی دکھائی دی، ملک میں کورونا کیسز کی قومی شرح 4 فیصد ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے کورونا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی ملی، لاک ڈاؤن، ایس او پیز پر عملدرآمد کا کورونا صورت حال پر مثبت اثر پڑا۔

دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ جاری ہے، این سی او سی کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق تشویش ہے، ملک میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا۔

انہوں نے بتایا کہ کوورنا ایس او پیز پر عملدرآمد کی قومی شرح 46 فیصد ہے، ایس او پیز پر زیادہ 70 فیصد عمل اسپتالوں میں ہورہا ہے، شعبہ ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل 40 فیصد ہورہا ہے، انڈسٹری میں 38، کاروبار میں 40.28 فیصد عمل جاری ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں تاحال بڑی تعداد میں ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

Comments

- Advertisement -