تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سنگدل ماں نے کمسن بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

نی دہلی: بھارت میں سنگدل ماں نے تین سالہ بیٹی کو بلیڈ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست حیدرآباد میں پیش آیا، خاتون نے بڑے بیٹے کی سالگرہ کے دن شوہر سے جھگڑنے کے بعد تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق رمیش اور منجولا کے چار بچے ہیں، سب سے بڑے بیٹے شیوا کی سالگرہ تھی اور سب نے مل کر سالگرہ خوشی سے منائی اسی دوران رمیش اور منجولا کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، خاتون نے طیش میں آکر اپنی ہی تین سالہ بیٹی شیوانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش بیٹی کو علاج کے لیے حیدرآباد کے سرکاری اسپتال لے کر گئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔

مزید پڑھیں: بھارت: بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ماں لاشوں کے گرد رقص کرنے لگی

واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تعلیم یافتہ ماں نے مرنے کے بعد پھر زندہ ہونے کی امید میں اپنی 2 جوانوں بیٹیوں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ خاندان کچھ عرصے سے جادو ٹونا کر رہا تھا، قتل سے پہلے ایک بیٹی کا سر بھی مونڈھ دیا گیا تھا، جب یہ خاتون اپنی بیٹی کا قتل کر رہی تھی تو اس کا شوہر خاموشی سے کھڑا تماشا دیکھ رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -