تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خوشاب میں جعلی خاتون پولیس افسر ساتھی سمیت گرفتار

خوشاب: پنجاب کے ضلع خوشاب میں جعلی خاتون پولیس افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہر آباد سے جعلی خاتون پولیس افسر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کے وقت خاتون نے سب انسپکٹر عہدے کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی جوہر آباد پولیس نے الفت کالونی میں چھاپہ مار کر جعلی خاتون پولیس افسر نسرین اور غضنفر کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے قحبہ خانہ بنایا ہوا تھا، خاتون کے پرس کی تلاشی لی گئی تو متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلساز خاتون اور اس کے ساتھی غضنفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون خود کو انسپکٹر ظاہر کررہی تھی، ملزمہ متعدد لڑکیوں سے پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر رقم بٹور چکی تھی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -