تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز پہلے کن افراد کو لگے گی؟

ریاض: سعودی وزارت صحت نے پانچ زمروں کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پانچوں زمروں میں ڈائیلسز اور اعضا کی پیوندکاری کے مریض، ایکٹیو کینسر، زیادہ مٹاپے میں مبتلا اور 60 برس سے زائد عمر والے افراد شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 47 لاکھ 79 ہزار 326 خوراکیں دی گئی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کو 68 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب : کورونا ویکسی نیشن، فضائی سفر کیلئے اہم ہدایت جاری

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا تھا۔

اس دوران سعودی عرب میں متعدد ویکسین سینٹرز کھول دیے گئے جہاں سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین مفت لگائی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -