The news is by your side.

Advertisement

سب ختم ہوگیا، عاصم اظہر نے ذو معنیٰ پیغام جاری کردیا

کراچی: پاکستان کے نوجوان اور معروف گلوکار عاصم اظہر  نے ناقدین کے لیے ذو معنیٰ پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر عاصم اظہر نے دو حصوں میں ایک طویل پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے نام لیے بغیر کسی کو متوجہ بھی کیا۔

اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ’گزشتہ ڈیڑھ سال سے اُن کے حامیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، لوگوں نے ہر جگہ میرا تمسخر  اڑایا، میں اتنے عرصے خاموشی سے سب برداشت کرتا رہا‘۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ اب بات یہاں تک آ پہنچی ہے کہ ایک پوسٹ سے سب کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں، جو اصل میں کسی کے لیے تھے ہی نہیں، میں پچھلے ڈیڑھ سال سے بہت خوش ہوں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار رہا ہوں اور اچھا میوزک بھی بنا رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے اسٹرنگز کے گانے گانا شروع کردئیے، ویڈیو وائرل

انہوں نے لکھا کہ ’جب مجھے نشانہ بنایا جارہا تھا تو پوری دنیا مزے لے رہی تھی، کٹ گیا، کٹ گیا کی میمز بنائی جارہی تھیں، میری ہر پوسٹ کے نیچے یہی تبصرے کیے جارہے تھے، کچھ لوگوں نے میری تصویر کے نیچے میری مخالفت میں تبصرے کر کے انہیں پن کردیا تھا‘۔

’بغیر متوجہ کیے کمنٹس لکھ رہے تھے، محفلوں میں میرا نام لے کر مذاق بنایا جاتا تھا، دوستوں کے ساتھ مل کر بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا تھا، اب سب کچھ کرنے کے بعد مظلوم بن رہے ہیں‘۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ ’سب اپنی زندگی میں خوش رہیں، آمین ، ویسے تو پہلے ہی تھا مگر آج کے بعد سے یہ سلسلہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا‘۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس پوسٹ کے شیئر کرنے کا مقصد کچھ لوگوں کو بتانا ضروری تھا کہ انسان کی سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی انسان ہی ہوں‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں