جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سابق کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر ڈکیتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں سابق کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر سے ڈکیت سونا، نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان سونا، نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 6 ملزمان نے کہا کہ ہم کمشنر کراچی کے دفتر سے آئے ہیں، ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور، ملازمہ اور سابق کمشنر کراچی کی والدہ گھر میں موجود تھیں، ملزمان  سونا نقدی، پرائز بانڈ، گھر کا دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوٹے گئے سامان کا تخمینہ لگانے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ادھر کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق ڈکیتوں نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ڈکیت موبائل مارکیٹ کے قریب واردات کررہے تھے، عوام نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں