The news is by your side.

Advertisement

کراچی: پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ سرگرم

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے گھر کی تلاشی کے بہانے دو وارداتیں کیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیت کسی جگہ اسپیشل برانچ کے اہلکار بن کر تو کسی جگہ علاقہ پولیس بن کر وارداتیں کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمن آباد میں سابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان نے پولیس اسپیشل برانچ کی جعلی ٹیم بن کر دستاویزات چیکنگ کے بہانے ڈکیتی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ادھر اورنگی ٹاؤن میں بھی گھر میں تلاشی کے بہانے جعلی پولیس اہلکار بن کر واردات کی گئی، گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان، زیورات لوٹ لیے گئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق رات 4 بجے 6 ڈکیت پولیس وردی اور دو سادہ لباس میں آئے، کہا گیا آپ کے گھر میں چور داخل ہوئے ہیں تلاشی لینی ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمن آباد اور اورنگی ٹاؤن میں جعلی پولیس کی ڈکیتیوں کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں