تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کراچی: لاپتا بزرگ خاتون کو پراسرار طور پر دفن کیے جانے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں لاپتا بزرگ خاتون کو پراسرار طور پر دفن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں خاتون کے مبینہ قتل کے شبے میں درگاہ کے مجاور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے اہلیہ کی گمشدگی پر کھوکھراپار تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا، خاتون کے فون ریکارڈ کی مدد سے درگاہ کے مجاور تک پہنچے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یکم مئی کو آخری مرتبہ سعود آباد میں درگاہ پر گئی تھیں، گرفتار مجاور نے خاتون کو سعود آباد قبرستان میں دفن کرنے کا اعتراف کرلیا۔

زیر حراست ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ خاتون دو سال سے درگاہ پر آتی تھیں، یکم مئی کو خاتون درگاہ آئیں تو شدید بیمار تھیں، خاتون کی موت واقع ہوجانے پر قبرستان میں تدفین کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی قبر مل گئی ہے جلد قبر کشائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق قبرکشائی کے بعد میڈیکل بورڈ خاتون کی موت کی وجہ سے متعلق رپورٹ دے گا جس کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -