تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یو اے ای، سیاحتی ویزے پر ملازمت سے متعلق اہم خبر

دبئی: اماراتی وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی ویزے پر کوئی بھی ادارہ کسی بھی غیرملکی کو ملازمت نہیں دے سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر آزاد ویزوں کے نام پر ملازمتیں دلانے کا جھانسہ دے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملازمت کی پیشکش کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے یہ پوائنٹ چیک کرلیں کہ وہ سیاحتی ویزوں کے بہانے انہیں ملازمت کے سبز باغ تو نہیں دکھا رہی ہیں۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر دعوے کررہی ہیں کہ وہ دس ہزار درہم تک کی تنخواہ اور ترغیبات کے ساتھ آزاد ویزوں پر امارات میں ملازمتیں دلا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق فرضی کمپنیاں ترغیب دے رہی ہیں کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں، امیدواروں سے مبینہ طور پر 25 ہزار درہم تک طلب کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں اس قسم کے اشتہارات ریکارڈ پر آئے کہ متعدد فرضی کمپنیاں آزاد اقامے، سرمایہ کاری اور سیاحت کے ویزوں پر باہر سے روزگار دلانے کے لیے لوگوں کو جھانسے دے رہی ہیں اور ایک سے تین برس کی ملازمت کی پیشکش کی جارہی ہے۔

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کئی کمپنیاں ملازمت کے امیدواروں کو دھوکا دے رہی ہیں کہ وہ سیاحتی ویزے پر بلا کر ان کے ویزے کو اقامے میں تبدیل کراسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -