تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو میں لڑائی پر کہا کہ سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ٹی وی شو میں مغلظات بکیں اور ہراساں کیا اس لیے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے الزام رد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نازیبا بات نہیں کی، فردوس عاشق نے گریبان پکڑا، تھپڑ مارا تھا، تھپڑ مارنے کے بعد فردوس عاشق ان کے پیچھے دوڑیں، جان بچانے کے لیے کمرے میں چھپنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے پی پی رکن اسمبلی قادر مندوخیل کو تھپڑ جڑ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی وی شو میں لڑائی پر بلاول بھٹو نے کیا کہا؟

علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فردوس عاشق اعوان اور قادرمندوخیل کی لڑائی پر تنقید ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹی وی شومیں بیٹھ کرایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -