ابوظبی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ملتان سلطانز کے خلاف شکست کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف پاور پلے میں سست آغاز کے باعث میچ نہ جیت سکے۔
عماد وسیم نے کہا کہ ابتدائی 6 اوورز میں رنز بنانا بہت اہم ہوتا ہے، ملتان سلطانز نے پاور پلے میں 60 رنز بنائے لیکن ہم اس دوران بڑا اسکور نہیں کرسکے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہمارے بولرز نے اختتامی اوورز میں اچھی بولنگ کی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میچ ہارنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم کی اننگز رائیگاں، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی، اگلے میچز میں خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی، 177 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی تھی۔
بابر اعظم کی 85 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، چیڈوک والٹن نے 35 رنز بنائے تھے، سلطانز کی جانب سے عمران خان جونیئر نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ملتان سلطانز کے رلی روسو کو 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔