تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب: گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی وزارت تجارت نے گاڑیوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے گاڑیوں کے ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سروس بہتر بنائیں، کوتاہی برتنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر تجارت نے کار ڈیلرز کے ساتھ کی گئی ملاقات میں صارفین کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کے حوالے سے ڈیلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت سب کی کارکردگی پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کی کارکردگی کا گراف سامنے ہے، گاڑیوں کے ڈیلرز اپنا رویہ درست کریں۔

ماجد القصبی نے کہا کہ جو کار ڈیلر صارفین کی پسند ناپسند کا خیال رکھیں گے اور مطلوبہ سہولتیں معیاری شکل میں فراہم کریں انہیں ترغیبات دی جائیں گی جبکہ کوتاہی برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزارت کا سلوگن صارفین کی خوشنودی ہے۔

سعودی وزیر نے صارفین کی مختلف شکایات کا بھی جائزہ لیا جن میں اسیئرپارٹس کی عدم دستیابی، متبادل گاڑی کا فراہم نہ کیا جانا اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نکات شامل تھے۔

وزیر تجارت نے گاڑیوں کی فروخت کے بعد سروس کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے سروس سینٹرز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -