The news is by your side.

Advertisement

حکومت نے فائرزر ویکسین لگانے کا آغاز کردیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین وبائی امراض کا شکار مریضوں کو لگائی جائے گی، شہری فائزر ویکسین لگوانے کے لیے میڈیکل رپورٹس ساتھ لائیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین ایف 9 ماس ویکسینیشن سینٹر اسلام پر دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فائزر ویکسین سے متعلق حکمت عملی تبدیل کردی تھی، حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے والے افراد، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والے کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ فائزرویکسین حجاج،دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائےگی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فائزر کورونا ویکسین 15 مخصوص شہروں میں لگائی جائے گی اور ان 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرپردستیاب ہو گی ، مخصوص سینٹرپرخصوصی تربیت یافتہ عملہ فائزرویکسین لگائے گا۔

ذرائع کے مطابق فائزرویکسین کے استعمال کیلئے ویکسی نیٹرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے،پاکستان کوکوویکس سے فائزر ویکسین کی 1لاکھ 620ڈوزملی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانےوالوں کیلئےآسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں