The news is by your side.

Advertisement

کشمیر پریمیئر لیگ: کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

لاہور: کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تین جولائی کو ہوگی، ڈرافٹنگ کے ذریعے نیشنل، انٹرنیشنل، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق اور حکومت آزاد کشمیر بھرپور سپورٹ کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے اور آزاد کشمیر میں کرکٹ ہورہی ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کے پی ایل کے انعقاد کے لیے ڈھائی سال سے کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب عمر ایوب کا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے پیغام ہے مقبوضہ کشمیر میں اور آزاد کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔

کشمیر پریمیر لیگ 4سے 14 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 14 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں