The news is by your side.

Advertisement

’’اعظم خان کو نیچرل گیم کھیلنا ہوگا‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعظم خان کو نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گزشتہ روز سابق فاسٹ بولر تنویر احمد اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے شرکت کی اور کل کے میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ پی ایس ایل اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی گرتی چلی جارہی ہے، گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں رہنے کے لیے سارے میچز جیتنا ہوں گے۔

انہوں نے اعظم خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، جب سے ان کی قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی ہے انہوں نے اپنا کھیلنے کا انداز تبدیل کردیا ہے۔

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اب اپنے چاروں میچز جیتنے ہوں گے، باقی ٹیموں کے پوائنٹس کو دیکھتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اب تمام میچز جیتنا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

کراچی کنگز کا تیسرا اور پشاور زلمی کا چوتھا نمبر ہے، ملتان سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں