تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

ہارٹ اٹیک سے قبل ازوقت آگاہ کرنے والا آلہ ایجاد

طبی ماہرین نے دل کا دورہ پڑنے سے قبل از وقت آگاہ کرنے والا جدید رسک کیلکولیٹر ایجاد کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’اسکور ٹو رسک‘ نامی کیلکولیٹر کئی سال قبل ہی دل کے دوروں اور دوسری بیماریوں کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کیلکولیٹر ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کردے گا کہ دس سالوں کے دوران مریض کو کب دل کا دورہ پڑے گا۔

ماہرین نے اسکور ٹو رسک کو طب کی دنیا میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے جس سے لوگوں کو ممکنہ طور دل کا دورہ پڑنے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ کیلکولیٹر ایک شخص کی عمر، کولیسٹرول لیول، جنس، بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادت سے متعلق معلومات لے کر دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی علامات

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر4 میں سے ہارٹ اٹیک کے ایک مریض میں کچھ ایسی غیرنمایاں علامات ہوتی ہیں جن میں سانس لینے میں مشکلات، بے انتہا تھکاوٹ اور معدے میں تکلیف شامل ہیں۔

طبی جریدے یورپین ہارٹ جرنل اکیوٹ کارڈیووسکولر کیئر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ان غیر نمایاں علامات والے مریضوں میں ہلاکت کا امکان سینے میں تکلیف جیسی عام علامت کا سامنا کرنے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

ڈنمارک کے نورڈیلانڈز ہاسپٹل کی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے ہارٹ اٹیک کی ایسی غیرنمایاں علامات کو دریافت کیا ہے جو معمر افراد بالخصوص خواتین میں بہت زیادہ عام ہوتی ہیں، درحقیقت ان علامات کا سامنا کرنے والے افراد کو علم نہیں ہوتا کہ انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -