The news is by your side.

Advertisement

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: بھارتی ٹیم اہم بولر سے محروم

ساؤتھمپٹن: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

فائنل معرکے میں بھارتی ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

بھارتی بولنگ اٹیک میں فاسٹ بولر ایشانت شرما، محمد شامی، جسپریت بمرا، رویندر جڈیجہ اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

میچ میں اوپننگ روہت شرما اور شبھمن گل کریں گے، تیسرے نمبر پر پجارا بیٹنگ کے لیے آئیں گے، کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، محمد سراج امیش یادو اور ہنوما وہاری کو حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، روہت شرما، چیتیشور پجارا، رشبھ پنت، شبھمن گل، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں