تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فواد چوہدری کی جرمنی کے فلم و ڈرامہ سازوں‌ کو پہاڑی علاقہ جات آنے کی دعوت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے فلم و ڈرامہ سازوں کو پاکستان کے پہاڑی علاقہ جات آنے کی دعوت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اسلام آباد جرمنی کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں فلم،ڈرامہ کے شعبوں میں پاک جرمن مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہم خواہاں ہیں جرمنی کے فلم ساز، ڈرامہ پروڈیوسرزپاکستان آئیں اور  کیمرےکی آنکھ سے ہمالیہ کے سلسلے کی خوبصورتی کو دریافت کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ’پاک جرمن تعلقات جمہوری اقدار، کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان ان ممالک میں  شامل ہے جس نےجرمنی سے سفارتی تعلقات قائم کیے‘۔

مزید پڑھیں: ناسا نے خلا سے لی گئی لاہور اور دہلی کی تصاویر جاری کردیں

ویڈیو دیکھیں: وزیر اعظم عمران خان نے ہمالیائی بھورے ریچھ کی ویڈیو شیئر کر دی

اُن کا کہنا تھا کہ ’میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کیلئےحکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، جدیدتعلیمی ادارےکے قیام میں جرمنی کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے‘۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ ’ پاکستان کا میڈیا، خطے کا آزاد ترین میڈیا ہے، ہم آزادی اظہارِ رائےکے جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں‘۔ وفاقی وزیر نے نے مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیاکے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور جرمنی سے اس معاملے پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -