The news is by your side.

Advertisement

یونائیٹڈ کے بولر نے سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ قائم کردیا

ابوظبی: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ میں یونائیٹڈ کے بولر ظفر گوہر نے بدترین بولنگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ظفر گوہر پی ایس ایل میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ظفر گوہر نے چار اوورز میں 65 رنز دئیے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں 4 اوورز میں سب سے زیادہ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دئیے تھے۔

شاہین آفریدی نے 2019 کے پی ایس ایل میں چار اوورز میں 62 رنز دئیے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بناسکی تھی، عثمان خواجہ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں