تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

چینی ماہرین کا بڑا کارنامہ، ایک دن میں‌ 10 منزلہ رہائشی عمارت تیار

چینی ماہرین اور مزدوروں نے ایک دن میں 10 منزلہ عمارت کو مکمل تعمیر کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا بورڈ گروپ کی منظوری کے بعد چینی ماہرین نے دس منزلہ رہائشی عمارت کو چوبیس گھنٹے میں تیار کیا جبکہ اس میں مجموعی طور پر 28 گھنٹے اور 45 منٹ  کا وقت لگا۔

اس عمارت کی تعمیر کی ٹائم لیپس ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی، جسے صارفین دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، 7 دن میں پارکنگ ایریا میں 130 کا بیڈ اسپتال تیار

رپورٹ کے مطابق عمارت کی ہر منزل میں بنائے جانے والے کمرے اور دیگر حصے ایک فیکٹری میں تعمیر کیے گئے، جنہیں ٹرکوں کی مدد سے عمارت کی جگہ پر پہنچا کر انہیں نٹ بولٹ کی مدد سے آپس میں جوڑ کر  تعمیر مکمل کی گئی۔ دراصل اس کام میں ایک دن میں 28 گھنٹے کا وقت لگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ عمارت برانڈ گروپ کمپنی نے تعمیر کی، جو ماضی میں بھی بہت کم وقت میں زبردست عمارتوں کی تعمیر کرچکی ہے

گروپ نے اس سے قبل متعدد اسپتال، ہوٹل اور رہائشی عمارتیں تعمیر کیں۔

Comments