تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی خاتون کی حقیقت سامنے آگئی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا ‏دعویٰ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا تاہم یہ معاملہ بعد میں ڈرامہ نکلا۔

واضح رہے کہ 37 سالہ خاتون گوسیامے تھامارا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں 7 ‏لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خاتون کے ہاں‌ بیک وقت 10 بچوں‌ کی پیدائش

واقعے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے گھر کسی بچے کی بھی پیدائش نہیں ہوئی اور ‏نہ ہی وہ حاملہ تھیں تاہم خاتون کو جھوٹ بولنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نفسیاتی مریضہ ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے 10 بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی خاتون نے ‏‏10 بچوں کو جنم نہین دیا اور یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

Comments

- Advertisement -