تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی گزگاہیں کھولنے کا معاہدہ

استنبول: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہیں، دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے کی حامی بھر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ہونے والی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں علاقائی صور ت حال ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت دیگر اہمور پر تبادلۂ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ  ایران اورپاکستان کےتعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ممالک نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحدی گزرگاہیں کھولنےسےعوامی رابطوں کو فروغ  ملےگا، اس اقدام سے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ معیار زندگی میں بہتری بھی آئےگی۔

وزیر خارجہ نےایرانی ہم منصب کو افغان امن عمل سے متعلق پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان اورایران کے وزرائےخارجہ کی یہ تیسری ملاقات ہے، شاہ محمود قریشی نے رواں سال اپریل میں ایران کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -