The news is by your side.

Advertisement

’’ن لیگ میں مریم اور شہباز شریف کی جنگ زوروں پر ہے‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم اور شہباز شریف کی جنگ زوروں پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں ایسا طبقہ ہے جونہیں چاہتا کہ اسمبلی چلے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں بیمار ہوں لندن جانے دیا جائے، چار گھنٹے کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہیں تو بیمار نہیں لگتے۔

شفقت محمود نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، جب لیڈر کو برا بھلا کہا جائے تو جذبات ابھر ہی آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائے گا’

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائےگا، اپوزیشن کے ہرعمل کا مناسب اور تسلی بخش رد عمل دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دانشمندانہ فیصلوں سے معاشی اشاریے بہترہوئے، بہتر اشاریوں نے اپوزیشن کی پریشانی کو پاگل پن کی حدتک پہنچادیا، ایوان میں اپوزیشن اور ن لیگ بدحواسی عیاں کررہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں