تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’’عوام کو جو خواب دکھائے ان کی تعبیر کی طرف جارہے ہیں‘‘

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم اب گروتھ کی طرف جارہے ہیں لوگوں کی امید بندھ گئی ہے، عوام کو جو خواب دکھائے ان کی تعبیر کی طرف جارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خسارے بڑھے اسی لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، نوٹ چھاپ کر مسائل حل نہیں ہوسکتے، عمران خان نے ایسے اقدامات اٹھائے جس سے معیشت کو فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو اسٹریٹیجی ہے اس میں غریب کے ساتھ سب کا خیال رکھا جائے گا، مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہے 25 فیصد تو نہیں ہے، اپوزیشن کی جانب سے جھوٹ نہ بولا جائے مہنگائی 25 فیصد نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم 70 فیصد دالیں درآمد کرتے ہیں، گزشتہ دس سالوں میں کیا کیا، زرعی شعبے پر گزشتہ دس سالوں میں کیوں توجہ نہیں دی گئی، اشیائے خوردونوش درآمد کرتے ہیں، عالمی سطح پر چیزیں مہنگی ہیں ہمیں بھی نقصان ہورہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ چھوٹے قرضے دیں گے تو پروڈکشن بڑھے گی، برآمد میں جتنے بھی ٹیکسز تھے انہیں کم یا ختم کردیا ہے، ہم نے برآمدات بڑھانی ہے، ڈالر چھاپ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری لائیں گے، چینی سفیر سے آج ملاقات ہوئی انہیں بھی کہا برآمدات میں ہماری مدد کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کریڈٹ دیں آج سارے بینک گھروں کے لیے قرضے دینے کو تیار ہیں، ہماری ہاؤسنگ انڈسٹری مشکلات کا شکار تھی کیسے ترقی کرسکتے ہیں، عمران خان کو کچھ تو کریڈٹ ددیں بہت سے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔

Comments

- Advertisement -