تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کامیاب جوان پروگرام کیا ہے؟َ اسکیم سے متعلق معلومات کیسے حاصل کی جائیں؟

یوتھ انٹر پرینیور شپ اسکیم وزیراعظم کے نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ نوکریوں کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ’کامیاب جواب پروگرام‘ کے تحت شروع کی گئی ہے۔

یہ اسکیم ’ہنر سے کاروبار تک‘ کے نظریے کو تقویت دیتی ہے جس میں بے روزگار نوجوانوں میں بنیادی اثاثہ جات کی تقسیم اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی شامل ہیں۔

پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے نوجوان معاشی طور پر خود کفیل ہوسکیں گے۔

اس پروگرام کو تین اہم اداروں کے تعاون سے وضع کیا گیا ہے جن میں پاکستان غربت مکاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) جو کہ اثاثہ جات کی منتقلی اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کی دیکھ بھال کرے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (بشمول نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر) اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپریزیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) شامل ہیں۔

مذکورہ بالا تمام ادارے باہمی تعاون سے نوجوانوں کو ناصرف آسان شرائط پر کاروباری قرضوں کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے بلکہ ان کو کامیابی سے کاروبار چلانے کے لیے ضروری تربیت بھی فراہم کریں گے۔

اسکیم سے متعلق معلومات کیسے حاصل کی جائیں؟

سميڈا نے تمام درخواست دہندگان کی رہنمائی کے ليے ہيلپ ڈيسک قائم کيے ہيں، اس کے علاوه نيشنل بينک آف پاکستان، بينک آف پنجاب اور بينک آف خيبر کی قريبی شاخوں سے بهی رہنمائی کے ليے رابطہ کيا جا سکتا ہے۔

قرض کے ليے درخواست فارم کہاں سے حاصل کيا جائے؟

اس سکيم کے تحت کاروباری قرضہ حاصل کرنے کے ليے تمام درخواستيں اس لنک پر کلک کار کے آن لائن جمع کروائيں: pk.gov.kamyabjawan

قرض کے لیے کس طرح درخواست دی جائے؟

۔ قرض حاصل کرنے کے ليے نيچے ديے گئے لنک پر فارم پر کريں اور جمع کروائيں:
http://yes.kamyabjawan.gov.pk/BankForm/ApplicantForm

اس اسکيم کے تحت قرض لينے کے ليے درخواست صرف آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ آپ کو نيچے ديے گئے اس لنک پہ صرف فارم پُر کرکے جمع کرانا ہے۔
http://yes.kamyabjawan.gov.pk/BankForm/ApplicantForm

آپ کے منتخب کرده بينک کی قريبی شاخ خود بخود منتخب ہو جائے گی اورآپ کے ديے گئے نمبر پر تصديق کے لے ايک ميسج بهيجا جائے گا۔

درخواست جمع کروانے کی فیس کتنی ہوگی؟

آپ کو بطور پروسسنگ فيس صرف 100 روپے ادا کرنا ہوں گے، فیس قابل واپسی نہیں ہے، جمع کرائی گئی درخواست منظور يا مسترد ہونے سے پہلے کسی بهی وقت واپس لی جا سکتی ہے۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی ہو تو آفر مسترد کر کے درخواست واپس لی جا سکتی ہے۔

درخواست گزار کی اہلیت کا معیار

درخواست گزار کی کم سے کم عمر کی حد 21 سال ہے تاہم آئی ٹی اور کمپیوٹر سے متعلقہ لوگوں کے لیے کم سے کم عمر حد کی حد 18 سال ہے، درخواست جمع کرواتے وقت درخواست گزار کی زیادہ سے زیادہ عمر 45 سال ہونی چاہیے۔

درخواست جمع کرواتے وقت درخواست گزار کی عمر 45 سال يا اس سے کم ہونی چاہيے۔ اگردرخواست کی منظوری يا مسترد کے وقت عمر مقرره حدود سے تجاوز کر جائے تو اس سے درخواست گزار کی اہليت پر کوئی فرق نہيں پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -