تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مرحوم امجد صابری کے چچا انتقال کرگئے

کراچی: ملک کے معروف قوال غلام فرید صابری اور مقبول صابری کے چھوٹے بھائی محمود صابری کراچی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قوام مرحوم امجد صابری کے چچا محمود صابری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور ان کی تدفین کراچی کے علاقے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی۔

محمود صابری کو بھی عالمی سطح پر شہرت حاصل تھی۔

محمود صابری کے کلام ناصرف پاکستان بلکہ یورپی ممالک اور جرمنی میں بھی بے حد مقبول ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: امجد صابری کی بیٹیاں والد کی برسی پر جذباتی ہوگئیں

امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری نے انسٹا اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ حاجی محمود صابری صوفی قوال تھے اور صابری برادرز کے اہم رُکن بھی تھے۔‘

مجدد امجد صابری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ وہ حاجی غلام فرید صابری اورحاجی مقبول احمد صابری کے چھوٹے بھائی تھے۔

واضح رہے کہ مایہ ناز قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس گزر گئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون 2016 کو دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -