تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اے ٹی ایم سے 20 ڈالرز نکالنے والی خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی، حیران کن واقعہ

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے اکاؤنٹ سے 20 ڈالرز رقم نکالنے اے ٹی ایم گئیں تو اکاؤنٹ بیلنس دیکھ کر اُن کے ہوش اڑ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی جولیا یونکو وسکی نامی خاتون اپنے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے  ہفتے کے روز اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے گئیں۔

خاتون نے پیسے نکالنے کے بعد جب بیلنس کی پرچی پر نظر ڈالی تو بیلنس دیکھ کر اُن کے پیروں تلے زمین نکل گئیں کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ میں کسی نے ایک ارب ڈالرز جمع کرائے تھے۔

غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ایک دم سے ارب پتی بننے پر حیرت ہوئی کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ میں 99 کروڑ 99 لاکھ 85 ہزار 855 ڈالرز اور 94 سینٹ کسی نے جمع کرادیے تھے۔

خاتون نے رسید دیکھ کر کہا ’میرے خدا یہ کیا خوفناک واقعہ ہے، میں جانتی ہوں کہ بہت سارے لوگ لاٹری کی رقم جیتے ہیں مگر یہ میرے لیے بہت خوفناک تھا کیونکہ میں نے کوئی ٹکٹ بھی نہیں خریدا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے غریب سے اچانک امیر ہونے کے حوالے سے کہانیاں اور افسانے تو سُنے تھے مگر میرے ساتھ یہ پہلی بار ہوا تھا، جس کی مجھے فکر تھی کیونکہ میرے اکاؤنٹ میں کسی اور کی رقم آگئی تھی‘۔

یونوکووسکی نے اس حوالے سے فوراً بینک حکام کو آگاہ کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں وہ اپنی رقم سے بھی محروم نہ ہوجائیں کیونکہ ہیکرز اس طرح کی وارداتیں کرسکتے ہیں‘۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ امریکی خاتون صرف چند گھنٹوں کے لیے ارب پتی بنیں تھیں کیونکہ یہ رقم بینک عملے کی غلطی کی وجہ سے اُن کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی تھی، جس کو ریورس کر کے صحیح اکاؤنٹ میں جمع کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -