تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایف اے ٹی ایف سے متعلق خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت آگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق خبروں پر وضاحت آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے لیے پاکستان کو رہنمائی، تکنیکی تعاون فراہم کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو سال میں ایکشن پلان پر موثر، تیز تر عملدرآمد کیا، پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پُر امید

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں، نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق فیٹف کا فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، فیٹف ایکشن پلان کےتحت 27پوائنٹس پرعملدرآمدکیلئے کہا گیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمدکیا تھا ، جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -