تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

کراچی: پولیس کی رشوت وصولی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد افسر کو معطل کردیا گیا۔

ویڈیو میں پولیس افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جو خوشی سے دینا ہے دے دو۔

رشوت لینے والے اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر الٰہی بخش کے نام سے ہوئی، سب انسکپٹر کے ساتھ موجود ساتھی اہلکار طارق علی کو بھی معطل کردیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خرم شیر زمان نے لکھا کہ ’شہر میں کالی بھیڑیں، سفید بھیڑیے موجود ہیں، نالائق حاکم مراد علی شاہ کے محکمے میں رشوت کا عمل سرگرم ہے، اس منہ بھرائی کی رسم پر وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہیے۔

Comments