تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

کراچی: کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی واردات

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر لاکر کے تالے کاٹ کر کروڑوں مالیت کے زیورات کا صفایا کردیا گیا، متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کیخلاف نقب زنی کا مقدمہ درج کروادیا۔

[bs-quote quote=”خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا تھا” style=”default” align=”left” author_name=”پولیس”][/bs-quote]

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاکر میں 250 تولہ سونا اور مختلف زیورات موجود تھے۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ 23 جون کو بینک افسر کے ساتھ لاکر دیکھا تو تالے کٹے ہوئے تھے، بینک آپریشن منیجر نے بھی کٹے ہوئے لاکر کا معائنہ کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاکر کس وقت کاٹا گیا اور واردات کب ہوئی اس کی تحقیقات کررہے ہیں، مقدمے میں بینک زمزمہ برانچ کی انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -