تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پیپلزپارٹی کا کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے لیے چور دروازے سے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا، اس شخص نے اس آرڈیننس کا فائدہ ہی نہیں لیا اب حکومت وہ بل پارلیمان میں لارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی، کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، اسے این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ہم نے بہت سبق سیکھیں ہیں، افغانستان سے متعلق آج کے فیصلوں کے تیس برس تک نتائج بھگتیں گے، کیا ڈیل ہوئی ہے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایئربیس سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، بیسز سے متعلق فیصلے پاکستان کی عوام اور ملک کے مفاد میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیسز سے متعلق عمران خان کے بیان پر یقین نہیں رکھتے، تشویش ہے کہ وہ اس معاملے پر یوٹرن نہ لے لیں۔

Comments

- Advertisement -