تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

تیز رفتار ٹرینیں آمنے سامنے، اگلے لمحے میں‌ کیا ہوا؟ حیران کن ویڈیو

چلتی ٹرین کا کوئی ایک ڈبہ بھی پٹری سے آگے پیچھے ہوجائے تو یہ کسی بڑے واقعے کا شاخسانہ بن سکتا ہے۔

دنیا بھر میں شہری اپنی نقل و حرکت کے لیے بس، رکشہ اور ٹیکسی کے علاوہ ٹرین کا استعمال بھی کرتے ہیں، جس کے ذریعے وہ ایک شہر سے دوسرے یا ایک صوبے سے دوسرے صوبے جاتے ہیں۔

عام طور پر دنیا کے تمام ہی ممالک میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے جدید ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

چین کی آبادی کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجربات کیے اور اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یک بعد دیگرے جدید  اور تیز ترین ٹرینوں کی ایجادات کے بعد چین نے حال ہی میں پٹریوں کے بغیر چلنے والی خود کار ٹرینوں کی آزمائش کا تجربہ کیا، یہ ٹرین، ٹرام اور بس کا امتزاج ہے جو کسی بھی سڑک پر 500 مسافروں کے ساتھ سفر کرسکتی ہے۔

عام طور پر چین میں جو ٹرینیں چلتی ہیں وہ دیگر ممالک کے مقابلے میں خاصی تیز رفتار ہیں۔ چین کے نشریاتی ادارے پیپلزڈیلی چائنا نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔

اس ویڈیو میں بیک وقت ایک ہی مقام پر تین تیز رفتار ٹرینیں مخالف سمت سے آرہی تھیں۔ ایک سیکنڈ کو تو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ شاید کوئی بڑا حادثہ ہوجائے مگر ٹرین کے کپتانوں نے کنٹرول روم سے ملنے والی ہدایات پر عمل اور مہارت کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ٹرینیں ایک طرف سے چند فٹ کے فاصلے پر واقع پٹریوں پر تیزی سے دوڑتی ہوئی آرہی ہیں جبکہ درمیانی پٹری پر مخالف سمت سے ایک ٹرین تیز رفتاری سے دوڑتی ہوئی آرہی ہے۔

ان تینوں ٹرین ڈرائیورز نے ایک سیکنڈ کے لیے گاڑیوں کی رفتار آہستہ کی اور پھر تینوں ہی اس مقام سے باآسانی نکل گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چین کے وسطی صوبے ہینان کے ژینگ ژو ریلوے اسٹیشن کی ہے۔

Comments

- Advertisement -