تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کینیا: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 10 فوجی ہلاک

نیروبی: افریقی ملک کینیا کی آرمی کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا کا فوجی ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے قریب واقع کاجیاڈو کاؤنٹی کے قریب لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

فوجی ترجمان اور مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں دس فوجی ہلاک جبکہ 13 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیا کی فضائیہ کے ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 فوجی جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: کینیا، فوجیوں کی‌ غفلت سے جنگل میں‌ خوفناک آتشزدگی، جانور جھلس گئے

ملٹری حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی حکام کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

فوجی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

Comments

- Advertisement -