تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

نیلم منیر انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بکھرے موتی‘ میں جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دل جیتنے والی اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزانہ صبح شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جاتے ہوئے کیسا محسوس کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نیلم منیر نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’روزانہ صبح ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جانا بھی ان کے لے ایک نیا تجربہ ہوتا ہے۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی پر ہزاروں لائیکس اور کئی تعریفی کمنٹس آچکے ہیں۔

نیلم منیر کی سیلفی کو ان کے مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -