تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حادثے میں زخمی شخص کو ایک لاکھ 23 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ سول کورٹ نے حادثے میں زخمی شخص کو ایک لاکھ 23 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق راس الخیمہ سول کورٹ نے انشورنس کمپنی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو حکم دیا ہے کہ وہ ایشیائی کارکن کو ایک لاکھ 23 ہزار 34 درہم معاوضے کے طور پر ادا کریں۔

ایشیائی کارکن نے راس الخیمہ سول کورٹ میں انشورنس کمپنی اور حادثے کے ذمہ دار فریق کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فریقین سے پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دلوایا جائے۔

حادثے میں زخمی شخص نے کہا تھا کہ ٹریفک حادثے سے اسے مالی اور اخلاقی نقصان ہوا، اس نے 12 فیصد قانونی چارہ جوئی کی لاگت بھی طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ ٹریفک حادثے میں مدعی زخمی ہوگیا تھا اور اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں، مدعی نے راس الخیمہ کے الصفر اسپتال کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی تھی۔

عدالت نے فریقین کے موقف کو سننے کے بعد حکم دیا کہ انشورنس کمپنی 80 ہزار درہم بطور ہرجانے کے ادا کرے جبکہ 13 ہزار 34 درہم علاج اخراجات کی مد میں دے۔

عدالت نے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار شخص کو 30 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا، مجموعی رقم ایک لاکھ 23 ہزار 34 درہم بنتی ہے۔

عدالت نے قانونی چارہ جوئی کے اخراجات الگ سے ادا کرنے کا حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -