تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول: 15 نوجوانوں کو اسکالر شپ پر بیرونِ ملک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کی مشترکہ کاوش سے نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریبِ تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔

امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی انعامی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم تقریباً جیت چکے ہیں، پروردگار نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اس پلیٹ فارم (امیچئور فلم فیسٹیول) کی مدد سے نوجوان پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کریں گے‘۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ پاکستانی تاریخ میں اپنی طرز کاپہلاشارٹ فلم فیسٹول ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں چھپی صلاحتیں سامنے لانا اور انہیں نکھارنا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ’مقابلے میں 3طرح کی اسٹوڈنٹ ،پروفیشنل اورموبائل فون کیٹیگری شامل کی گئیں ہیں ، موبائل سےبنی شارٹ فلمز کامقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوموقع فراہم کرنا تھا‘۔ انہوں نے اس فیسٹیول کے حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دراصل ایک تھیم بیسڈ فلم فیسٹیول ہے، جن میں  پاکستان کےثقافتی اورسماجی رنگ شامل ہیں‘۔

خواتین کا معاشرے میں کردار، وادی سندھ کی تہذیب ، علاقائی ثقافتیں، پاکستانیوں کی انسان دوستی اورجذبہ ایثار، زراعت اور چھوٹے  پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں تھیمز میں شامل ہیں‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانےکیلئے72یونیورسٹیوں سےرابطہ کیا  گیا، جنوری 2021 میں 1100سےزائدنوجوانوں نےرجسٹریشن کرائی، 10 مارچ 2021 تک 300سےزائدشارٹ فلمزموصول ہوئیں، ماہرین نےان کا جائزہ لینے کے بعد 122فلمزشارٹ لسٹ کیں، بعد ازاں 23سے28جون تک گرینڈج یوری نے55فلمزشارٹ لسٹ کیں‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’گرینڈ جیوری میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کےمعتبر نام شامل ہیں، ان میں سے18بہترین پراجیکٹس کوانعام کےلیےمنتخب کیا گیا، 8 نوجوانوں کوان کےمخصوص ہنرکےحوالے سےمنتخب کیا گیا، فلم ٹی وی اور میڈیا کے اسٹوڈنٹس نےاپنےتخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ کیا اور ہونہارآرٹسٹس نےپاکستان کےدلفریب رنگوں کوپراجیکٹس میں بخوبی سمویا ‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’باصلاحیت نوجوانوں نےدنیاکوپاکستان کاروشن چہرہ دکھاکرقوم کامان بڑھایا، 15بہترین شرکاکواسکالر شپ پربیرون ممالک بھیجاجائے گا، آرٹسٹس ٹریننگ کےبعد ڈیجیٹل میڈیامیں ویلیوایڈیشن کریں گے ‘۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا خطاب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’فلم بنانے کےلیے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کیلئےاقدامات کررہےہیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم سےکیےگئے وعدے پورےکیےہیں، آئی ایس پی آرنےپاکستان میں  شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی ہے، ہم میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنارہےہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےشمارقربانیاں دیں‘۔

یاد رہے کہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول وزارت اطلاعات ونشریات، آئی ایس پی آرکی مشترکہ کاوش ہے۔

اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں، جو اب سے کچھ دیر بعد شرکا سے خطاب کریں گے۔  تقسیم انعامات کی تقریب میں میزبانی کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار احسن خان نے انجام دیے۔

Comments

- Advertisement -