تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دوسروں‌ کی جنگ کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں‌ تھی، اب ہم ٹھیک راستے پر ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوسرں کی جنگ میں حصہ بننے کی ضرورت نہیں تھی،  افغان جنگ کی مخالفت پر مجھے طالبان خان کہا گیا، اب ہم ٹھیک راستے پر جارہے ہیں۔

وزیراعظم کانیشنل ایمیچرشارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نوجوان فلم سازوں نے پاکستانی کلچر آگے لانےکی کوشش کی، جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں، فلم سازوں کےپاس موقع ہے وہ دنیا کو پاکستان کا کلچر دکھائیں کیونکہ اصل مواد کو پزیرائی ملتی ہے اور کاپی کرنے والے ناکام ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستانیت کو  پروان چڑھائی،یہ ہے آپ اور ملک کا اصل سافٹ امیج،  میں چاہتا ہوں فلم انڈسٹری اپنے اندر نئی سوچ لے کر آئے کیونکہ فحاشی ہالی وُڈسے بالی ووڈاورپھر یہاں تک آئی، جس کو ختم کرنا ضروری ہے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہاں کےلیڈرزچھٹیاں باہر گزارتے ہیں انہیں ملک کی خوبصورتی کا معلوم ہی نہیں، دنیا میں پاکستان جیسا ماؤنٹین ٹورازم  دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک دور میں ہماری فلمیں دوسرے ممالک میں دیکھی جاتی تھیں اور بھارت میں بھی ہمارے پروگرام دیکھے جاتے تھے پھر  اصل چھوڑ کر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی نقل شروع کی اور ہم پیچھے رہ گئے۔  وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پروجیکٹ پر میجرجنرل بابرافتخار اور آئی ایس پی آرکو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اب ہم ٹھیک راستے پر جارہےہیں، ہماری فلم انڈسٹری نے پہلے دوسرےکلچرکو اپنایا، میراتجربہ ہے دنیا میں اصل چیز کی مانگ زیادہ ہے، اگر آپ کسی کی کاپی کریں گے تو محنت رائیگاں جائے گی‘۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ’شوکت خانم اسپتال کی چندہ مہم کے لیے نصرت فتح علی حان کو مغربی ممالک لے کر گیا، انہوں نے جہاں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہاں اُن کے مداح بن گئے اور پھر نصرت فتح علی خان کو مغرب میں بڑا نام ملا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلی بار جب کرکٹ کھیلنے انگلینڈگیا تو کہا گیا ہم جیت نہیں سکتے اور صرف سیکھنےآئے ہیں، انگریز ذہنی طور پر اس قدر پسماندہ تھا پھر ٹویر سے پہلے ہی ہار مان لیتا تھا، ہم میدان میں ہمیشہ جیت کا جذبہ اور سوچ لے کر آتے تھے، جب ہم جیتنا شروع ہوئے تو نئی تکنیک ایجادکیں جنہیں دنیا نے اپنایا، ریورس سوئنگ، اسپن بولنگ کی تکنیک ہماری تھی، جسے دنیا نے بعد میں اپنایا‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی نئی سوچ کے ساتھ سامنے آئے کیونکہ فلم انڈسٹری ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے متاثر ہے، فحاشی کا سلسلہ ہالی ووڈ سے شروع ہوا اور پھر یہ بالی ووڈ آکر ہمارے یہاں تک پہنچ گیا‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے، موت سے ڈرنے والےکو کبھی بڑے تمغے نہیں ملے، نوجوان فلم سازوں نے اس پلیٹ فارم کی مدد سے اور اپنے طور پر پاکستانی کلچر آگےلانےکی کوشش کی، اس سے پہلے لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں کتنی کوالٹی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -