The news is by your side.

Advertisement

’وزیراعظم ملک کے غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک کے غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا

شوکت ترین

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا، موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی، کرنٹ اکاؤنٹس اب بھی سرپلس ہے، آئندہ سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسٹریٹیجک پلاننگ بالکل چھوڑ دی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں