The news is by your side.

Advertisement

پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے، جنرل ندیم رضا

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی اور بحرین کی نیول فورسز کے مڈ شپ مین پاس آؤٹ ہوئے، جنرل ندیم رضا نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا، قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ معراج خالد خان نے حاصل کیا، حمزہ ملک کو سورڈ آف آنر سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں فروغ امن کے لیے پرعزم ہے، پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں