تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فضا میں‌ اڑتے ہوئے ہزاروں‌ پالتو کبوتر پُراسرار طور پر لاپتہ

لندن: برطانیہ میں اڑنے کی ریس میں حصہ لینے والے دس ہزار کبوتر پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر پیٹربورو میں کبوتر پالنے کا بہت زیادہ رجحان پایا جاتا ہے، شہری انہیں اڑانے کا مقابلہ بھی کرتے ہیں۔

ہفتے کے روز ہونے والی 270 کلومیٹر کی ریس میں ہزاروں کبوتر شامل ہوئے، جن میں سے دس ہزار سے زائد بلندی پر پہنچنے کے بعد پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

عام طور پر اڑنے والے کبوتر چند گھنٹوں کے بعد واپس آجاتے ہیں مگر ہفتے کی صبح اڑائے جانے والے کبوتر ابھی تک واپس نہیں آئے، جس پر شہری پریشان ہیں۔

کبوتر اڑانا دراصل ایک کھیل ہے، جس میں حصہ لینے کے ماہرین کبوتروں کی تربیت کرتے ہیں تاکہ وہ گھر پہچان کر واپس پہنچ جائیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ کبوتر پالنا اُن کا خاندانی کام ہے، جبکہ یہ ریس تاریخ کا حصہ لے جسے ہم زندہ رکھتے ہیں۔

ایک مالک نے کہا کہ ’بادلوں اور طوفان کی وجہ سے کبوتر ابھی تک واپس نہٰں آئے اور یہ بھی ممکن ہے کہ شاید وہ اب کبھی نہ آسکیں‘۔

Comments

- Advertisement -