تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’صنفِ آہن‘: خواتین کے حقوق سے آگاہی پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ کا اعلان

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق پر بنائے جانے والے ڈرامے ’صنفِ آہن‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔

اس ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبرہ خان، رمشا خان کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

پروڈیوسر ثنا شاہ نواز نے ’صنفِ آہن‘ کی کاسٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے کاسٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تصویر بشکریہ ثنا شاہ نواز انسٹاگرام

ثنا شاہ نواز  نے لکھا کہ ’پیش ہیں مضبوط ترین (اسٹیل) خواتین، جو صنف آہن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی‘۔

اس ڈرامےکے پروڈیوسرز  ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہ نواز  ہیں۔

تصویر بشکریہ ثنا شاہ نواز انسٹاگرام

آئی ایس پی آر اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق پر بنایا جانے والا یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس کی مصنفّہ عمیرہ احمد جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA SHAHNAWAZ (@sanashahnawaz)

اس ڈرامے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -