تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے کتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ہم جابندار کیوں بنیں، پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤ ڈالنا نامناسب ہے، کسی بھی دباؤ کے باوجود چین سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے، امریکی اتحاد میں بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں، امریکا کا پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کرنا زیادتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نامناسب رویہ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک کا جانبدار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا غیرمناسب ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کاتعاون کورونا کےمقابلہ کےلیےپاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیےاجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نےتعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے۔

Comments

- Advertisement -