تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بلی کو بچانے والا شہری درخت پر پھنس گیا، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست اوکلاہوما کے علاقے تلسا میں بلی کو بچانے والا شخص درخت پر چڑھ کر پھنس گیا۔

امریکا کے علاقے تلسا کے محکمۂ فائربریگیڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شہری کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

فائربریگیڈ رضا کاروں کے مطابق شہری اپنی پالتو بلی کو درخت پردیکھ کر اُسے بچانے کے لیے چڑھا اور پھر خود ہی پھنس گیا۔

شہری بلی کو بچانے میں تو کامیاب رہا مگر اُسے واپس اترنے کا راستہ نہ ملا پر پر اُس نے شور کیا۔

درخت پر پھنسے شخص نے اپنے اطراف میں رہنے والوں کو مدد کے لیے چیخ چیخ کر پکارا تو تھوڑی دیر بعد ایک شہری نے محکمۂ فائر بریگیڈ کو اس واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

فائر فائٹرز نے سیڑھی کی مدد سے شہری اور بلی کے بچے کو نیچے اتارا۔ ویڈیو میں شہری کو بلی کا بچہ ہاتھ میں لیے درخت سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ اگر فائر فائٹرز بروقت اقدامات نہ کرتے تو وہ مشکل میں پھنسا رہتا۔ انہوں نے اپنے پڑوسی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس حوالے سے ہیلپ لائن پر کال کی۔

Comments

- Advertisement -