تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دیوقامت ’سمندری مخلوق‘ کا گھر پر ڈیرہ، شہری خوفزدہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک گھر میں دیو قامت مگر مچھ گھر داخل ہوگیا، جس کے بعد مکین باہر نکل پر سڑک پر کھڑے ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے ہباراناگاما میں 8 فٹ لمبا مگر مچھ گھر کا کھلا دروازہ دیکھ کر مکان میں داخل ہوا اور پھر اُس نے کمرے میں ڈیرے ڈال لیے۔

مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد محکمۂ جنگلی حیات کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جنہوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مگر مچھ کو قابول کیا۔

وائلڈ لائف حکام نے اس مگر مچھ کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو بھی بنائی، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب  رضاکاروں نے مگر مچھ کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ مشتعل ہوا اور حملے کی کوشش بھی کی مگر ریسکیو رضاکاروں نے حاضر دماغی کے ساتھ اسے قابو کیا۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ممکنہ طور پر مگر مچھ بھوک کی وجہ سے کھانا تلاش کرنے کے لیے گھر میں آیا ہوگا‘۔ انہوں نے بتایا کہ مگر مچھ کو آبادی سے دور محفوظ مقام پر چھوڑ دیا جائے گا۔

ایک مکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے جب اسے دیکھا تو یہ کوئی خطرناک سمندری مخلوق معلوم ہورہی تھی، مگر پھر وائلڈ لائف رضاکاروں نے تصدیق کی کہ یہ مگر مچھ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -